سجاس کا اپنے ممبر ڈیلی ڈان سے وابستہ سپورٹس جرنلسٹ عمید وسیم سے ان کے والد”ڈاکٹر سید وسیم الدین ” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے ممبر ڈیلی اڈان سے وابستہ عمید وسیم سے ان کے والد”ڈاکٹر سید وسیم الدین” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی معغفرت فرمائے اور عمید وسیم سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین، دریں اثنا میں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم نزد الہ دین پارک گلشن اقبال بلاک گیارہ میں اداکی گئی، بعد ازاں مرحوم کو ڈرگ روڈ کے قریب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سجاس کے عہدیداران، مجلس عاملہ، ممبران، ڈیلی ڈان سے وابستہ صحافیوں، سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس، مختلف اسپورٹس آرگنائزر سمیت مرحوم کے عزیزو و قارب نے شرکت کی،

تعارف: newseditor