پشاور(مسرت اللہ جان )ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کے زیر انتظام مختلف اضلاع میں ستائیس کے قریب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسران کام کررہے ہیں جن میں سے بارہ کا تعلق محکمہ ایجوکیشن سے ہے اور وہ اس وقت بطور ڈی ایس اوز کام کررہے ہیں رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی جانب سے د ئیے جانیوالے رپورٹ کے مطابق اس وقت بائیس کے قریب کوچز مختلف کھیلوں کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کیساتھ وابستہ ہیں جن میں مرد و خواتین بھی شامل ہیں اس وقت ڈائریکٹریٹ میں کوئی بھی افغانی سپورٹس کوچ کی حیثیت سے کام نہیں کررہا