کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) انٹرنیشنل ہاکی ایمپائرزکامران شریف،جمیل بٹ کی زیرنگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کے زیراہتمام ہاکی ایمپائرنگ کلینک اختتام پزیر، سندھ میں ایمپائرز کیپیسٹی بلڈنگ ویژن کے تحت اس ایونٹ کو کوآرڈینٹر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ سیدہ ارم بخاری نے آرگنائز کیا۔ 24 ایمپائرز کی کوچنگ کلینک میں شرکت
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینٹر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ سیدہ ارم بخاری کی کاوشوں سے سندھ میں ایمپائرز کیپیسٹی بلڈنگ ویژن کے تحت بٹ کی زیرنگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کے زیراہتمام ہاکی ایمپائرنگ کلینک کا انعاقاد کرایا گیا۔ عبدالستار ہاکی سٹیڈیم، ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والے اس ایمپائرز کلینک میں انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کامران شریف چوہدری اور انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کیپٹن ر جمیل بٹ نے ایمپائرز کو کھیل کے قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ اس یک روزہ ایمپائرز کلینک میں شامل شرکاء کو جنرل ہاکی رولز اور جنرل ایمپائرنگ رولز سے روشناس کرایا گیا۔
ایمپائرز کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تھٹ منعقد کرائے گئے اس شاندار ایمپائرنگ کلینگ کی آرگنائزر سیدہ ارم بخاری کوآرڈینیٹر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ تھیں۔ ایمپائر کلینک میں 24 ایمپائرز نے شرکت کی۔ ایمپائر کلینک میں شمولیت کرنے والوں میں ایمپائرز افشاں فاطمہ، حمیرا ناز، ثناء کل زمان، عقیلہ ناز، رئیسہ، اقراء نوید، آمنہ نزیر، سویرا سجاد احمد، نائلہ انجم، شاہین سلطانہ، عجوہ عارف، ماہ معین، فائزہ فیاض، سیدہ حرا زیدی، سحرش صابر، پروین اختر، اقراءعزیز، عائشہ عزیز، اسماٰ، صائمہ، رخشان منصور، بلاب احمد خان، ایم عمیر اور سید تراب علی شامل تھے۔
انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کامران شریف چوہدری نے ایمپائرز کوچنگ کلینک میں شرکاٰ کو جدید ہاکی رولز سے روشناس کرایا جبکہ انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر جمیل بٹ نے ایمپائرز کو ایماپئنگ رولز سے متعلق آگاہی دی۔ تھیوری اور پریکٹیکل سیشن کے اختتام پر شرکاء کو اسناد تقیم کی گئیں اور ایمپائرنگ کلینک کی آرگنائزر و کوآرڈینیٹر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ سیدہ ارم بخاری کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی ایمپائرز کامران شریف اور جمل بٹ کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئی۔