اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ‘ پاکستانی دستے کو برلن آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں ; میئراسٹیفانی رملینگ

 

 

سینٹرل برلن کی میئراسٹیفانی رملینگر(Stefanie Remlinger) نے کہاہے کہ
جرمنی کھیلوں کے حوالے سے دنیا بھرمیں اپنا مقام رکھتا ہے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزکی میزبانی ہمارے لئے اعزاز ہے پاکستانی دستے کو برلن آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے برلن پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کے موقع پر کیا میئراسٹیفانی رملینگ کاکہنا تھا کہ کھیلوں دلوں کوجوڑتا ہے جرمنی اور پاکستانی قوم اپنے ملک اورکھیلوں سے پیار کرنے والی قومیں ہیں مجھے پاکستانی کھلاڑیوں سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے

 

اور ان میں جیت کاجذبہ اوربھرپورصلاحیتیں نظرآرہی ہیں خاص کریہ ایک خوش آئندامرہے کہ پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کھیل کے میدان میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ کررہی ہیں

 

کھلاڑیوں کومخاطب کرتے ہوئے میئرنے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ کی مختلف ممالک کے بہت سے کھلاڑیوں سے ملاقات ہوگی

آپ کیلئے کھیل کے ساتھ ساتھ برلن کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے آپ سب بہت محظوظ ہوں گے پاکستانی دستے کے پرتپاک استقبال پر دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن رونق لاکھانی نے مئیر اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

 

کہ صرف میڈلز جیتنا ہی کھیل نہیں ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے خصوصا سوسائٹی اور کمیونٹی کو یکجاہ رکھنا اصل بات ہے اور ہم یہاں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سب کے دک جیتنے آئے ہیں

 

 

error: Content is protected !!