آکلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر بروز جمعہ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ نے بدھ کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔
تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کی ٹریننگ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ ٹیم منیجمنٹ چاہے تو اس شیڈول میں آخری وقت پر تبدیلی کرسکتی ہے۔
شیڈول (نیوزی لینڈ اسٹینڈرڈ ٹائم):
جمعرات، 17 دسمبر:
صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک: قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن اسٹیڈیم میں موجود مقامی صحافیوں سے میڈیا ٹاک کرے گا۔
پی سی بی ٹریننگ سیشنز کی تصاویر اور ویڈیوز صرف ادارتی مقاصد کے لیے پاکستان میڈیا کے صحافیوں سے شیئر کرے گا۔برائے مہربانی پی سی بی کو اس کا کریڈیٹ ضرور دیں ۔
جمعہ، 18 دسمبر :
پہلا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام آکلینڈ
شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
شام سات بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ایڈن پارک آکلینڈ میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈیا کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔
ہفتہ، 19 دسمبر:
قومی اسکواڈ کی آکلینڈ سے ہملٹن روانگی (اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)
اتوار، 20 دسمبر:
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام ہملٹن
شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
شام سات بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز سیڈن پارک ہملٹن میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔
پیر، 21 دسمبر:
قومی اسکواڈ کی ہملٹن سے نیپئر روانگی(اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)
منگل، 22 دسمبر:
تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام نیپئر
شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
شام سات بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز میکلین پارک نیپئر میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈیا کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔
بدھ، 23 دسمبر:
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ترانگا روانہ ہوجائیں گے جبکہ باقی رہ جانے والے کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کی غرض سے ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے (اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ:
شاداب خان (کپتان)، سرفراز احمد ، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف،موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ بابراعظم (انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے) ۔
قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (ٹیم منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم میڈیا اینڈ سوشل میڈیا منیجر)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)۔
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، عمران بٹ، ذیشان ملک شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیز شامل ہیں۔ امام الحق(انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے)۔
پاکستان شاہینزکا اسپورٹ اسٹاف: اعجاز احمد (منیجر اور ہیڈ کوچ) ، محتشم رشید (اسسٹنٹ منیجر اینڈ فیلڈنگ کوچ) ، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیوتھیراپسٹ) ، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) اور محمد عمران علی ( ٹیم مساجر)۔