کوچ سے تنازع، سپین ویمن ٹیم کی15 کھلاڑی ایک ساتھ مستعفی

سپین کی ویمن فٹبال ٹیم کی 15 کھلاڑیوں نے کوچ کو ہٹانے کے لیے ایک ساتھ استعفی دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل سپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ سے کچھ تنازعات کی صورت میں 15 کھلاڑیوں نے استعفی دیا ہے۔فیڈریشن کے مطابق ایسا واقعہ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، کھلاڑیوں نے اپنی مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالت نے ان کی جذباتی کیفیت اور صحت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

 

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی زخمیوں کے علاج معالجے، لاکر روم کے ماحول، ولڈا کی ٹیم کے انتخاب اور اس کے تربیتی سیشنز سے ناخوش ہیں۔اس حوالے سے فیڈریشن کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن دونوں کوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی کھلاڑی کو قومی کوچ یا اس کی کوچنگ کے حوالے سے سوال اٹھانے نہیں دیں گے۔ سپینش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے تک کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم میں واپس نہیں لیا جائے گا۔

error: Content is protected !!