عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور مزمل مرتضی چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور مزمل مرتضی چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئےجبکہ اوشنا سہیل، مہوش چشتی ، سارہ محبوب اور عیشا جاوید نے لیڈیز سنگلز کےسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل مقابلے(آج ) جمعہ کو کھیلے جائیں گے ، اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان اور اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل عقیل خان نے یوسیف کو 6-3 اور 7-6 (2) سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد عابد نے شہزاد خان کو 4-6، 6-1 اور 6-1 سے،تیسرے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے احمد چوہدری کو 6-4 اور 6-4 سےاور چوتھے کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضی نے ہیرا عاشق کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے، لیڈیز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں سارہ محبوب نے شیزہ ساجد کو 6-1 اور 6-1 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں اوشنا سہیل نے عزینا علیم کو 6-0 اور 6-1 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں عیشا جواد نے حانیہ نوید کو 2-6، 6-1 اور 6-3 سے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں مہوش چشتی نے فرح شاہ کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہو گیں۔ بوائز انڈر -18 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے سمیع کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں احمد کامل نے عاقب حیات کو 7-5 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہو گئے، بوائز اینڈ گرلز انڈر-14 کے مقابلوں میں زینب علی، سوہا علی، آمنہ علی اور حامد اسرار نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،

تعارف: newseditor