کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل اسٹیڈیم میں ناردرن اور سندھ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ڈرا ہو گیا،ناردرن کی جانب سے حماد اعظم اور مبصر خان کی بیٹنگ پرفارمنس نے میچ ڈرا کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ناردرن کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں120 اوورز کھیل کر 423 رنز بنائے اور اسکے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے،ناردرن کے بلے باز حماد اعظم اور مبصر خان نے شاندارسنچریاں بنائیں اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 294 رنز بنائے۔دونوں نے کل کے اسکور126 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو انکی ٹیم چاروکٹیں گنوا چکی تھی۔دونوں بیٹسمینوں نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا، حماد اعظم نے 226 گیندیں کھیل کر 145 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے
مبصر خان نے164 رنز بنائے اور 241 گیندوں کا سامنا کیاانھوں نے 24 چوکے لگائے دونوں کو شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا ۔سندھ کی طرف سےشاہنواز دھانی نے 93 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد اور عزیز اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سندھ نے ناردرن کی پہلی اننگز 203 رنز کے جواب میں اپنی اپہلی اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 514 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی ا نکی اننگز میں اسد شفیق اور شرجیل خان کی شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔سندھ کے شاہنواز دھانی نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور ناردرن کے محمد نواز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔