لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ‘ بلوچستان کے فائنل راؤنڈ مکمل ہوگئے

کراچی (ریاض احمد) لیثررلیگزنیشنل چمپئن شپ کے بلوچستان گروپ کے فائنل راؤنڈ مکمل ہوگئے۔گوادر نے کچلاک کو فائنل میں 2-1سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ فائنل راؤنڈ کراچی میں 28جولائی کو کھیلے جائیں گے جہاں چاروں صوبوں کی چمپئن ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔فاتح ٹیم بحیثیت نیشنل چمپئن 12تا20اکتوبر سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان کے شہر کریٹ کا ٹکٹ حاصل کرے گی۔بلوچستان کے نیشنل چمپئن شپ کے کوالیفائر کا انعقاد ال منتظرفٹسال گراؤنڈ، علمدار روڈ،کوئٹہ میںکیا گیا۔گروپ ’اے‘ میں کوئٹہ ، ڈیرہ مراد جمالی، بسما اور دالمندین کی ٹیموںنے شرکت کی۔ کوئٹہ نے 6پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ گروپ ’بی‘ میں سبی ، نوکنڈ، سوراب ، ہرنائی، گروپ سی‘ گوادر، پنجگور، تربت ، ڈھاڈر، گروپ ’ڈی‘ کچلاک، نوشکی، قلعہ سیف اﷲ، خضدار جبکہ گروپ ’ای‘ قلات، لورالائی، مچھ اور گندی جنگل کی ٹیمیں شامل ہیں۔کوئٹہ، سبی، گوادر،کچلاک اور قلات کی ٹیموں نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم کو ڈرا کے زریعہ بائی ملا ۔ پلے آف میچز میں گوادر نے سبی کو 7-3اورکچلاک نے قلات کو 2-1سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں گوادر نے کچلاک کو 2-1سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ فائنل میں گوادر کے مقابل کوئٹہ تھی ۔ گوادر نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو فائنل میں بھی جاری رکھا اور کوئٹہ کی ٹیم کو 3-1سے شکست دے کر بلوچستان کی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

error: Content is protected !!