اسلام آباد چیلچ کپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد چیلچ کپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سکندر خٹک نے کیا، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ، آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے سردار طارق محمود، یونین کونسل تریٹ مری کے سماجی کارکن راجہ آفتاب عباسی، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری اور راوی کلب کے صدر سید تنویر احمد کے علاوہ شائقین تعداد بھی موجود تھی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی نمائشی میچ اکبر کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہماکلب کو اکبر کلب کے خلاف 2-1 گول سے برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 12 وین منٹ میں اکبر کلب کے اسد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 16 ویں منٹ ہما کلب کے جواد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، پہلا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل اکبر کلب کے گول کیپر فضل نے خود اپنی طرف گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا۔ دوسرے ہاف کے 18 ویں منٹ ہماکلب کے علی نے گول کرکے مقابلہ 3-1 گول کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔ ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے جبکہ شکیل اور وکی نے ان کی معاونت کی، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلا مرحلہ لیگ سسٹم پر جبکہ دوسرا مرحلہ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا،

تعارف: newseditor