سابق انسپکٹر جنرل پولیس ظفر عباس لک کو پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا سنیئر نائب صدر منتخب کرلیاگیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )سابق انسپکٹر جنرل پولیس ظفر عباس لک کو پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا سنیئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ گذشتہ روز پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے کی، اجلاس میں پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر کی خالی نششت پر سابق انسپکٹر جنرل پولیس ظفر عباس لک کو مقتفہ طور پر سنیئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا، اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر عباس بھی موجود تھے، اجلاس میں پنجاب کک باکسنگ چیمپیئن شپ 2020 اور 2021 بھی منعقد کروانے کی منظور دی گئی، 2020 کی پنجاب کک باکسنگ چیمپیئن شپ فیصل آباد میں 29 اور 30 جنوری کو جبکہ 2021 کی پنجاب کک باکسنگ چیمپیئن شپ سرگودھا میں 20 اور 21 فروری کر کھیلی جائے گی، جبکہ نیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ مارچ کے پہلے ہفتے لاہور میں منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اس موقع خواجہ فاروق سیعد اور طاہر عباس نے ظفر عباس لک کو پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا مقتفہ طور پر سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ظفر عباس لک پنجاب بھر میں کک باکسنگ کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے، پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب سینئر نائب صدر ظفر عباس لک نے ان کو متفقہ طور پر سینئر نائب صدر منتخب کرنے پر تمام ہائوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کھیل پورے ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح بہت جلد مقبولیت اختیار کرے گا، اس کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے، ہم سب مل کر اس کمی کو بھی دور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس سے قبل ظفر عباس لک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر، پاکستان والی بال فیڈریشن اور پاکستان ٹگ وار فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

error: Content is protected !!