سندھ سپورٹس بورڈ، قائداعظم باکسنگ کے مقابلے 25دسمبر کو میرپور خاص میں ہوں گے


کراچی (اسپورٹس نیوز)ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن میرپور خاص کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے جمعہ 25دسمبر کو دوپہر 2:00بجے میرپور خاص باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں ہوں گے۔ جس میں حیدرآباد ڈویژن کی باکسنگ ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں بوائز کلاس 30,32,34,36کلوگرامز،جونیئر کلاس کے 44,46, 48,50,52,54کلو گرامزاور سینئر کلاس کے 49,52,56,60,64,69,75کلو گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری سلیم بلوچ کے مطابق باکسرز کے وزن و ڈراز جمعہ 25دسمبر کوصبح 9:00تا 10:00بجے میرپور خاص باکسنگ اکیڈمی میں ہوں گے۔

error: Content is protected !!