قیوم سپورٹس کمپلیکس ، غیر قانونی اڈوں کی بھرمار ، فٹ پاتھ پیشاب کیلئے استعمال ہونے لگی ، سیکورٹی خطرات مزید بڑھ گئے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس رپورٹر.. قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ واقع غیر قانونی اڈوں کی بھر مار کی وجہ سے فٹ پاتھ پر شہریوں سمیت اڈہ مالکان نے اپنے لئے پیشاب کرنے کیلئے نئی جگہ دریافت کرلی ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی طرف سے بنائے گئے مسافروں کی جگہ پر بھی پیشاب کیا جارہا ہے جس سے قیوم سپورٹس کمپلیکس اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ آنیوالے افراد سمیت کھلاڑیوں کو بھی شدیدمشکلات کا سامنا ہے

کیونکہ فٹ پاتھ پر ہونیوالے پیشاب کے بدبو کے باعث چلنا محال ہو کر رہ گیا ہے اور صحت کو بہتر کرنے کیلئے آنیوالے افراد بھی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر کے قریب غیر قانونی چنگ چی ، ڈاٹسن اور سوزوکی اڈوں کی وجہ سے یہاں ہر وقت رش بھی ہوتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد یہاں پر نظر آتی ہیں جبکہ ان پیشاب کے جگہوں کیساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فروخت کی جارہی ہیں

تاہم اس معاملے پر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی انتظامیہ سمیت سیکورٹی حکام ، محکمہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کی انتظامیہ نے آنکھیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں-دوسری طرف قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ملازمین کے گیٹ کو بھی ان چھابڑی فروشوں کا سامان رکھنے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے اور وہ پٹرول پمپ کیساتھ واقع چھوٹی کھڑکی کو استعمال کررہے ہیں

جس سے نہ صرف ملازمین کی سیکورٹی بلکہ قیوم سپورٹس کمپلیکس سمیت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سیکورٹی کو بھی خطر ہ ہے.جمعے کے روز اسی روڈ پر چوری کے سائیکلوں کے کینٹ روڈ پر فروخت بھی اس معاملے کی ایک کڑی ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی شکایت نہیں کی نہ ہی کسی نے ایکشن لیا ہے

واضح رہے کہ نیشنل گیمز کے مقابلوں کے دوران قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں دہشت گرد کی جانب سے داخلے کی کوشش بھی ہوئی تھی اور خودکش حملہ بھی ہوا تھا –

تعارف: newseditor