الحمزہ پریمیٸر ٹی-20 لیگ کرکٹ محمود تباہ کن بولنگ سے شالیمار سی سی سرخرو



کراچی: (اسپورٹس رپورٹر)  الحمزہ پریمٸیر لیگ T-20  کلر کٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ شالیمار سی سی نوجوان لیفٹ آرم اسپنرمحمود نعیم کی گھومتی ہوٸ جادوٸ بولنگ 4 وکٹوں کے حصول کے باعث واٸیٹل اسٹارز  سی سی  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پورے پواٸنٹس اپنے کھاتے میں جمع کرالیۓ۔ راشد لطیف  کرکٹ اکیڈمی گراٶنڈ پر واٸیٹل اسٹارز سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور فاتح ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر محمود نعیم کی تباہ کن بولنگ کے باعث پوری ٹیم 19.1 103۔ سلیمان صابر نے3 چوکوں اور چھکے کی بدولت 34رنز جبکہ محمد حمزہ نے 30 رنز میں3چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لیفٹ آرم اسپنر محمود نعیم نے صرف 11 رنز دے کر واٸیٹل اسٹارز سی سی4 بلےبازوں کو پویلیٸن واپس راوانہ کیا جبکہ اوساملک نے 12 اور ایم جنید 22 نے کے بدلے 2-2 وکٹیں سمیٹی۔ جواب میں شالیمار سی سی مطلوبہ حدف 104 رنز  14.3اوورز میں 3 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا طحہٰ محمود نے 48 رنز کی عمدہ باری میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا، عبدالمالک نے 2 چوکوں مدد سے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا، محبوب نے عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ صرف 8 رنز کے عوض شالیمار سی سی کی گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ 

تعارف: newseditor