اگر پچ تبدیل ہوئی تو گیند ٹرن ہوگا،یاسر شاہ

مونگانوئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کاکہنا ہے کہ پہلی اننگ میں شان مسعود کی وکٹ بیڈ لک کہلائے گی، جس طرح کی وکٹ ہے ہمیں اپنے بیٹسمین سے اچھے رنز کی امید ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس وکٹ پر گیند زیادہ اسپن نہیں ہو رہا ہے، ہمارے بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے۔

یاسر شاہ کاکہنا تھا کہ پہلے دو دن میرا کام فاسٹ بولرز کو سپورٹ کرنا تھا، امید ہے اگلی اننگز میں پچ تبدیل ہونے لگے گی اور اگر پچ تبدیل ہوئی تو گیند ٹرن ہوگا جس کا فائدہ اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی ہے، بلے بازوں کو رنز نہیں مل رہے تھے تو بھی کریز پر ٹھہرے رہے۔

یاسر شاہ کاکہنا تھا کہ پہلی اننگ میں شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کی ہے۔

error: Content is protected !!