ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کی منظوری


صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے

بعد ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی منظوری دے دی۔

رانا عبدالوحید اشرف پاکستان ہاکی اسکواڈ کی قیادت کرینگے۔ عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضی یعقوب ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

عمان کے شہر مسقط میں 28 جنوری تا 31 جنوری منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا حتمی اعلان کردیا گیا۔

ٹیم کی قیادت رانا عبدالوحید اشرف کرینگے۔ اولمپیئن شکیل عباسی کو پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں اولمپیئن دلاور حسین سرانجام دینگے۔ وقاص محمود فزیو تھراپسٹ جبکہ جنید اختر ویڈیو آپریٹر ہونگے۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ؛  عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن، محمد عبداللہ، مرتضی یعقوب، غضنفر علی، ارشد لیاقت، زکریا حیات عبدلاحنان شاہد، معین شکیل اور رانا عبدالوحید شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!