ورلڈ یونیورسٹی گیمز، پاکستان کی پانچ کھلاڑی ان ایکشن ہونگی .

 

چین کے شہر چنگدو میں 28 جولائی سے شروع ہونے والی ورلڈ یونیورسٹی گیمز، ایف آئی ایس یو میں پاکستان کی پانچ کھلاڑی ان ایکشن ہونگی

 

پاکستان نے ان کھیلوں میں شرکت کیلئے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو سب یونیورسٹیز کی طالبات ہیں ۔ ان کھلاڑیوں نے حالیہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے تھےاور اب چین میں ہونے والے ایف آئی ایس یو کھیلوں پاکستانی پرچم بلند کرنے کا عزم لیئے ہوئے ہیں ۔

ان کھلاڑیوں میں ایتھلیٹکس کی دو کھلاڑی امتل رحمان اور عظمی شامل ہیں ۔ مارشل آرٹس کھیلوں کیلئے فضا ، میشا اور ملیحہ جارہی ہیں ۔

 

چنگدو میں ہونے والی ان ایف آئی ایس یو گیمز کا انعقاد 28 جولائی سے 8 اگست تک ہورہا ہے ۔ اولمپکس طرز کے ان کھیلوں میں دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک کے یونیورسٹی طالبعلم کھلاڑی شرکت کریں گے ۔

 

 

error: Content is protected !!