ورلڈ کپ: بھارت کی جنوبی افریقہ کو شکست ; کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

 

ورلڈ کپ: بھارت کی جنوبی افریقہ کو شکست، ..کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
…. اصغر علی مبارک…..

 

ورلڈکپ کے37ویں میچ میں بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دیدی۔کوہلی نے ون ڈے میچز میں ٹنڈولکرکا سب سے زیادہ 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 121 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر کیریئر کی 49ویں سنچری مکمل کی جبکہ شریاس ایّر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ان فارم جنوبی افریقی ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور انہوں نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 62 پر جبکہ دوسری وکٹ 10.3 اوورز میں 93 رنز پر گری۔

روہت شرما اور شُبمن گِل کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس ایّر نے شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔ بھارت کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 40، شبمن گل نے 23، سوریا کمار یادیو نے 22 جبکہ رویندرا جڈیجہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگیڈی، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بلے بازوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 28ویں اوور میں 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آل راؤنڈر مارکو یانسن 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، راسی وندر ڈوسن نے 13 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر نے 11، 11 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 5 وکٹیں لیں۔

محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو دو جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ لی۔ شاندار سنچری پرفارمنس پر ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا دوسرا نمبر ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کیا،

انہوں نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کی 49 ویں سنچری اپنے 289 ویں میچ میں اسکور کی۔

ان کے 289 میچز میں 13600 سے زیادہ رنز ہوگئے، جن میں 49 سنچری 71 نصف سنچری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 463 میچز میں 49 سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18426 رنز بنائے تھے، جس میں 49 سنچریاں، 96 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ون ڈے کرکٹ میں 49ویں سنچری بنانے والے ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔

 

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، لنگی نگیدی، تبریز شمسی۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!