آل پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا



پشاور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیِِِِا،بیڈمنٹن کے اس ایونٹ میں پشاورڈویژن، ملتان، لاہور، ورکشاپ راولپنڈی اور سکھرڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ایونٹ کا باضابطہ افتتاح اسسٹنٹ جی ایم ریلوے سلمان صادق شیخ اورڈی ایس پشاور محمد ناصر نے کیا اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر،صوبائی بیڈمنٹن کوچ ندیم خان ،ریلوے سپورٹس انچارج عظمت خلیل بھی موجود تھے ۔

پاکستان ریلوے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت پشاورمیں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن میں پشاور، ملتان لاہور، ورکشاپ راولپنڈی اور سکھرکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اس ایونٹ کی چمپئن ٹرافی کے وصول کیلئے تمام شریک ٹیموںنے بھر پور تیاریاں کررکھی ہیں،مقابلوں کے انعقاد کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور ریلوے محمد ناصر اور اسسٹ جنرل منیجر سلمان صادق شیخ نے باضابطہ افتتاح کیااور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں،انکے کاکردگی کی بدولت قوموں اور ممالک کے وقار میں اضافہ ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ جمناسٹک کے مقابلوں میں پشاور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی اور ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،جوکہ ایک بڑااعزازہے اور امید ہے کہ اس اعزازکا دفاع کرتے رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ بیڈمنٹن کا افتتاحی میچ دیکھ کراندازہ ہوگیاکہ بیڈمنٹن کیلئے کھلاڑیوںنے خوب تیاری کی ہوئی ہے اور انشاء اللہ اس میں بھی اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

error: Content is protected !!