ایلکس ہیلز کی شاندار پرفارمنس کے بعدڈیزرٹ وائپرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

ڈیزرٹ وائپرز ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں لگاتار تین میچ جیتنے کے بعدنمایاں تھے لیکن چوتھے میچ میں گلف جائنٹس سے شکست کا سامنا کرنے کے بعد پانچویں میچ میںڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم نے ایم آئی ایمریٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے ۔ڈیزرٹ وائپرزنے ایمریٹس کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا مشکل ہدف 21 گیندیں باقی رہ کر جیت لیا۔ انہوں نے 3 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔

 

ابوظہبی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایمریٹس نے 5 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ 53 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد نکولس پورن اور کپتان کیرون پولارڈ کی نصف سنچریاں بنائیں۔پورن 49 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ لیکن پولارڈ 39 گیندوں پر 1 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

 

ڈیزرٹ کی جانب سے ٹام کرن نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ایلکس ہیلز ایک بار پھر شاندار مستقل مزاجی کے ساتھ کھیلتے نظر آئے انہوں نے 38 گیندوں پر لگاتار پانچویں ففٹی بنائی۔کولن منرو نے ہیلز کے ساتھ 72 رنز کی شراکت قائم کر کے ڈیزرٹ کو 2 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔۔ ڈیزرٹ نے 17ویں اوور میں دونوں کے درمیان 94 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے فتح اپنے نام کی۔

 

 

ہیلز 44 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ردرفورڈ 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔اس جیت کے ساتھ ڈیزرٹ پانچ میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ برابر پوائنٹس کے ساتھ گلف جائنٹس نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!