اسٹارز وومن ہاکی اکیڈمی کا مقصد نئی کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔ارم بلوچ

یورپ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاکی لورز سیریز آرگنائیز باۓ ارم بلوچ بانی اسٹارز وومن ہاکی اکیڈکی جیکب آباد جس میں تمام اکیڈمی کی پلیئرز کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ایک ٹیم لاڑکانہ ہیروز بمقابلہ جیکب آباد ٹائیگر اور جیکب آباد ٹائیگرز نے یہ سیریز اپنے نام کر لی.اس سیریز کا مقصد تھا کہ اکیڈمی میں کھیلنے والی تمام کھلاڑیوں کو کھیل کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہاکی قومی کھیل میں بھرپور حصہ لینا چاہیے قومی ہاکی کیھل کی بہتری کیلئے اقدامات کرنی کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہاکی قومی کھیل ملک کا بہترین کھیل بن سکے

انہوں نے کہا کہ اسٹارز وومن ہاکی اکیڈمی کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے تا کہ خواتین بھی مردوں کی طرح ہر ہاکی کھیل میں بھپور حصہ لے سکے اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکے ٹیلینٹڈ خواتین ہر میدان میں اگے جا سکتی ہے لیکن محنت کرنا بھی از حد ضروری ہے اسٹارز وومن ہاکی اکیڈمی کی بانی محترمہ ارم بلوچ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہمیں اپنے قومی کھیل سے پیار ہے ہمارے پاس جیکب آباد میں ہاکی کا گراؤنڈ بھی نہیں مگر ہمارا کھیلنے کا جذبہ آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا لیکن حکومت وقت اور محکمہ سپورٹس سے بھی مطالبہ ہے کہ ہاکی قومی کھیل سے وابستہ خواتین کے بہتر مستقبل کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ ہاکی قومی کھیل سے وابستہ خواتین ملک و قوم کیلئے ایک مثال بن سکے۔

تعارف: newseditor