وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس ہاکی لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے ; میر عمران گچکی

 

 

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان میر عمران گچکی نے کہا ہے کہ صوبے میں قومی کھیل ہاکی

کے فروغ کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے

 

ہاکی پاکستان کی قومی کھیل ہے پاکستان کئ بار ورلڈ چیمپیئن بنا ہیں بلوچستان میں ہاکی کھیلنے کا بہت سے ٹیلنٹ پا یا جاتا ہے بلوچستان کے نوجوان ہاکی کھیلنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے

 

 

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ ہاکی میل فیمیل کا انعقاد خوش آئند ہے ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل نظر آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ ہاکی میل فیمیل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

 

اس موقع پر بلوچستان ہاکی فیڈریشن کے صوبائی صدر نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی صوبائی جنرل سیکرٹری سید امین بھی موجود تھے میر عمران گچکی نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اس حوالے سے بھرپور اقدامات بروئے کار لا رہی ہے

 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی زوال پذیر ہے ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو آگے لائیں اور بلوچستان کو اس گیم کا پورے پاکستان کا مرکز بنائیں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہاکی کا کھویا مقام حاصل کرنے کیلئے اسی طرح محنت کریں تاکہ صوبے میں ہاکی کو فروغ مل سکے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

 

کہ حکومت بلوچستان نے محکمہ کھیل کے توسط سے دو کامیاب سی ایم گولڈ کپ کرانے کے بعد امسال تیسری سی ایم گولڈ کپ بھی کرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہاکی کا کویا ہوا مقام واپس کامیابی کی طرف لایا جائے گا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان میر عمران گچکی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا بلوچ فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے

 

 

error: Content is protected !!