قومی کرکٹرز کی جم ٹریننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دبئی میں مشقیں جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم جس کا پہلا ٹکرائو اٹھائیس اگست کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہونا ہے نے گزشتہ روز جم میں بھرپور ٹریننگ کی، اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بائولر نسیم شاہ، جارح مزاج اوپنر حیدر علی اور فاسٹ بائولر حارث رئوف نے جم میں ٹرینر کی زیر نگرانی مختلف مشقیں کیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر کے مطابق کھلاڑی جم میں دل لگا کر محنت کر رہے ہیں اور میدان کے اندر اچھی کارکردگی کیلئے جم ٹریننگ بہت ضروی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص بائولرز کیلئے جم میں ٹریننگ سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔

error: Content is protected !!