نیشنل گیمز، خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ ٹیم ایونٹ میں براؤنز میڈل جیت لیا

 

نیشنل گیمز، خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ ٹیم ایونٹ میں براؤنز میڈل جیت لیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) 34 ویں نیشنل گیمز کے سائیکلنگ چمپین شپ میں خیبرپختونخوا نے مردوں کے ٹیم ٹائم ٹرائلز میں براونز میڈل جیت لیا۔

لاہور میں منعقدہ سائیکلنگ کے ٹیم ٹائم ٹرائل ریس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے پہلی، واپڈا نے دوسری جبکہ خیبرپختونخوا اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی گیمز کے سلسلے میں ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں کھیلی خانیوال سائکلنگ چمپئن شپ کے دوسرے روز لڑکوں کے 50 کلومیٹر پر مشتمل ٹائم ٹرائل ایونٹ میں خیبرپختونخوا اور پاکستان ریلوے نے براونز میڈل خیت لی۔

خیبرپختونخوا ٹیم ساجد علی، عمر فاروق، خیضر حیات، یوسف، شاہ فیصل اور خونیں پر مشتمل تھی۔ پاکستان آرمی نے پہلی، واپڈا نے دوسری اپوزیشن حاصل کی۔

ساجد علی نے پہلے روز بہتر کھیل پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے

سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرناصر مہمند نے کہا کہ کم دنوں کے ٹریننگ کے باوجود کھلاڑیوں کی کارکردگی دکھائی۔ انشائاللہ پشاور اور ہزارہ میں سائیکلنگ اکیڈمی بنائیں گے۔

خہاں پر مرد و خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سائیکلنگ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔

ناصر مہمند نے کہاکہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی کافی سپورٹ حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 

error: Content is protected !!