انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ کوئی ٹیم آسان نہیں، ٹرافی جیت کر آنا مشن ہے ؛ سعد بیگ

 

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ کوئی ٹیم آسان نہیں، ٹرافی جیت کر آنا مشن ہے۔

 

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہے ورلڈ کپ جیت کر آئیں،

سب ٹیمیں ہی مضبوط ہیں، ہم کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہم پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف سے ہم لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں بہتری آرہی ہے۔سعد بیگ نے مزید کہا کہ راشد لطیف بطور وکٹ کیپر اور بابراعظم پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، ہم سب کھلاڑی ایک ہو کر میدان میں اتریں گے، سب کھلاڑیوں سے اچھے کی امید ہے،

جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔کپتان انڈر19 ٹیم نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہو گی، پہلے بھی بھارت کے ساتھ میچ کو دوسرے میچز کی طرح ہی کھیلا تھا، پریشر کے بغیر میدان میں اتریں گے۔

 

error: Content is protected !!