خیبرپختونخوامیں بیڈمنٹن ٹیلنٹ کوتلاش کرکےسامنےلانے کیلئےکوچزندیم خان اورحیا ت اللہ نے حکمت عملی تیارکرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاورسمیت صوبے بھرمیں نچلی سطح بیڈمنٹن ٹیلنٹ کوتلاش کرکےسامنے لانے کیلئےسپورٹس بورڈکوچزندیم خان اورحیا ت اللہ نے ایک اچھاقدم اٹھایاہیے جسکے تحت پشاوراورچارسدہ میں انڈر16کھلاڑیو ں کوتربیت دینے کافیصلہ کیاہے۔اس حوالے سے بیڈمنٹن کوچ ندیم خان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواکاخطہ بیڈمنٹن کے حوالے سےکافی ذرخیزہےہماری کوشش ہے کہ اس چپھے ہوئے ٹیلنٹ کووتلاش کرکے سامنےلانےکیلئے ایک پروگرام ترتیب دیدیاہےجسکےتحت پہلے مرحلے میں پشاوراورچارسدہ میں سولہ سال سے کم عمرمردوخواتین کھلاڑیوں کووتربیت دی جائے گی جبکہ اس دائرہ کاربنوں،نوشہرہ اورمردان تک وسیع۔کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ڈی جی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیارخٹک کی مکمل سرپرستی حاصل ہےاورانہی کی سرپرستی میں بیڈمنٹن کوفروغ دیکرصوبے بھرمیں باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکرینگے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے جوبھی انکی مددکرینگے,انہیں قدرکی نگاہ دیکھاجائےگا۔

error: Content is protected !!