400 ملین! زبردست! کیا نمبرہے!،کرسٹیانو رونالڈو

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔انہوں نے دنیا بھر سے ملنے والی اس بے لوث محبت پر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلو دوستو! 400 ملین! زبردست! کیا نمبرہے!انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے لاجواب ہے۔ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کے بغیر یہ ناممکن ہوتا، اس لیے وہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔آخر میں کرسٹیانورنالڈو نے کہا کہ وہ اسی طرح اپنی زندگی کے بارے میں تمام چیزیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔خیال رہے کہ مشہور فٹ بالر اور انکی منگیتر جارجینا روڈریگز کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔اس کے علاوہ اس جوڑی کے پہلے بھی چار بچے کرسٹیانو جونیئر، میٹیو، الانا اور ایوا ہیں۔

error: Content is protected !!