گھروالے میری شادی نہیں کراتے،شاداب کاشکوہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے اپنے گھر والوں سے دلچسپ شکوہ کیا ہے۔گزشتہ روز کرکٹر نے ٹوئٹر پر ‘آسک شاداب’ کے ہیش ٹیگ کے ذریعے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد سوالات پوچھے۔

شاداب سے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہو، آج بتا دو۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر نے شکوہ کے انداز میں کہا کہ گھر والے نہیں کرواتے۔

دوسری جانب ایک مداح نے شاداب سے پسندیدہ وکٹ ٹیکنگ کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر کرکٹر نے بھارت کے اوپنر روہت شرما کی وکٹ لینے کو یادگار قرار دیا۔شاداب نے سوال و جواب کے اس سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ رکھیں گے۔

تعارف: newseditor