قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہوگی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہوگی۔بابر اعظم کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

سینئر صحافی ماجد بھٹی کیمطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔

ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

تعارف: newseditor