پی سی بی کا راولپنڈی میں جاری غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ کا نوٹس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا ہے کہ فیصل ٹاؤن راولپنڈی میں ایک غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، جس کے میچز ایک جوا ساز ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے اس غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنےکسی ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا ۔

چونکہ یہ ایک غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ ہے لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں، ایمرجنگ کرکٹرز اور میچ آفیشلز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں پی سی بی کےماتحت منعقدہ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنےکے خواہشمند ہیں تو وہ پابندی سے بچنے کے لیے اس ٹورنامنٹ سے دور رہیں ۔

علاوہ ازیں، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اس ٹورنامنٹ پر نظر رکھے گا اور اگر کسی بھی قسم کی بدعنوانی سامنے آئے گی تو اس سے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نمٹا جائے گا۔

error: Content is protected !!