قیوم سپورٹس کمپلیکس ‘ لاکھوں روپے مالیت کی دو درختوں کی چوری چھپے کٹائی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواہ کے زیر انتظام قیوم سپورٹس کمپلیکس میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ انتظامیہ کی علم میں لائے بغیر شروع ہوگیا اور تقریبا دو لاکھ مالیت سے زائد کے دو درخت کاٹ دئیے گئے ہیں جس کے بارے میں انتظامیہ کو علم بھی نہیں ہوسکا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر کے اندر درختوں کی کٹائی کا عمل ہوا ہے جس میں قیوم سپورٹس کمپلیکس کے اپنے ہی اہلکار ملوث ہیں جنہوں نے راتوں رات درختوں کی کٹائی کرکے اسے جڑوں سے ہی غائب کردیا ہے -ذرائع کے مطابق درختو ں کی کٹائی کرونا کے باعث ہونیوالے چھٹیوں کے دوران پیش آیا ہے. وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے پاس کھیلوں کی وزارت کا اضافی چارج بھی موجودہے

تعارف: newseditor