میڈیا بارے اپنے بیان پر افسوس ہے، وسیم خان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے انٹرویو میں میڈیا کے چند ارکان کے بارے میں بیان پر نامناسب الفاظ کے چنا ئوپر ردعمل دیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ ایک انٹرویو میں میڈیا کے چند ارکان کے بارے میں بیان دیا تھا، میری جانب سے بیان میں الفاظ کاچنا ئونامناسب تھا،جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار، مزید مضبوط کرنیکا منتظر ہوں۔وسیم خان نے کہا کہ امید ہیصحافی اپنا تجزیہ،اسکروٹنی میری کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔

error: Content is protected !!