ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور یو این ڈی پی کے محمد مری نے افتتاح کیا

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے ایوب سپورٹس کمپليکس کے فٹسال گراؤنڈ میں ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا، مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور یو این ڈی پی کے محمد مری نے فٹبال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان ایس ڈی جی یونٹ کے ظہور احمد، کومل شکیل، بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر شاٸستہ لغاری، جنرل سیکرٹری سرور شاہوانی، بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کی صدر مِس اختر صاحبہ، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ رضا علی، مس زینب مینگل، آغا محمد مینگل و دیگر موجود تھے، اس موقع پر بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر شاٸستہ لغاری نے کہا کہ یو این ڈی پی کے تعاون سے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد بچیوں کو مواقع دینا ہے اور صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے، ہمارے صوبے کی بچیاں کسی سے کم نہیں ہے ہر شعبے میں آسکتی ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ بچیوں کیلٸے خوش آٸند ہے، مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بچیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوٸی ہے

بچیوں نے اپنی صلاحيتوں کے جوہر دیکھا کر ثابت کیا ہے کہ اگر انہیں اسی طرح مواقع فراہم کٸے جاٸیں تو یہ ملک و صوبے کا نام روشن کر سکتی ہیں، اس طرح کے ٹورنامنٹ سے بچیاں اپنے شوق کے ساتھ اپنی صلاحيتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو تراشے کیلٸے تمام تر وسائل بروۓ کار لا رہی ہے

ہماری کوشش ہے کہ بچے اور بچیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں تاکہ انہیں اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے، اس موقع پر افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں کچی بیگ ڈگری کالج نے لیڈی سنڈیمن ہاٸی اسکول کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، دوسرے میچ میں جناح ٹاؤن ہاٸی اسکول نے الزہراء اکیڈمی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی جبکہ دن کا تیسرا اور آخری میچ ہزارہ یونائیٹڈ اور کچی بیگ ڈگری کالج کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پیلنٹی ککس دیئے گئے جس میں کچی بیگ ڈگری کالج نے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!