قومی کرکٹرز کا دورہ انگلینڈ و ویسٹ انڈیز بغیر فیملز کے ہوگا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزمیں بھی فیملیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہیجس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ ہی سے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوجائیگی ۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ سپورٹ اسٹاف بھی اہل خانہ کے بغیر ہی دوروں پر روانہ ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دورہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ہوم سیریز میں پی سی بی نے بائیو سیکور ببل میں فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 25 جون کو دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی ، ٹیم وائٹ بال سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔

error: Content is protected !!