ایکسز کرکٹ کلب کے تحت انڈر 25 اوپن ٹرائل کا انعقاد جمعرات کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ہوگا



کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجسٹرڈ ایکسز کرکٹ کلب نے نظر انداز کئے جانے والے کرکٹرز کے لئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کردیا، ٹرائلز کا انعقاد بروز جمعرات 17 جون 2021 کو سپہر 03 بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ گلبرک میں ہوگا

ایکسز کرکٹ کلب کے صدر خواجہ احمد مستقیم نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ نوجوان کرکٹرز قومی شناختی کارڈ یا بے فارم کی دو کاپی اور بلو بیک ڈراپ والی پاسپورٹ سائز دو تصاویر ساتھ لائیں، اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد کو رپورٹ کریں،


خواجہ احمد مستقیم کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد نظر انداز کئے جانے والے باصلاحیت انڈر 25 کرکٹرز کو ایکسز کرکٹ کلب کے پلیٹ فارم سے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔۔۔

تعارف: newseditor