جونیئرعالمی کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئرعالمی کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، 27 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ 30 جون تا 18 جولائی لاہور میں منعقد ہوگا،ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے


تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونیئر ہاکی کیمپ میں تربیت کے لئے 27 کھلاڑئیوں کو مدعو کرلیا ہے۔پی ایچ ایف کی جانب سے جونیئر عالمی کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے 30 جون تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے اس کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے

ان میں رانا وحید (واپڈا) ، معین شکیل (سوئی سدرن گیس)، غضنفر علی (سوئی سدرن گیس)، وقار (گول کیپر، واپڈا)، عمیر ستار(ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبداللہ (گول کیپر، ماڑی پیٹرولیم)، رومان خان( واپڈا)، محب اللہ( واپڈا)، مرتضیٰ یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)، حماد انجم (واپڈا)، حنان شاہد (نیشنل بینک)، شاہ زیب خان (سندھ)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، محسن حسن (پنجاب)، انیس (پنجاب/زرعی ترقیاتی بینک)، حماد علی (نیوی)، اسامہ بشیر( پی اے ایف)، وقار علی (ماڑی پیٹرولیم)، سمیع اللہ خان(کسٹمز)، ارباز (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی(پی اے ایف)، علی عزیز(واپڈا)، عدیل لطیف (سوئی سدرن گیس)، عبدالمنان(سوئی سدرن گیس)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم) اور ابوذر (پنجاب) شامل ہیں۔


ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ رانا ظہیر احمد بابر کوچ، ایم مدثر علی خان کوچ، سید ابوذر امراؤ ویڈیو انالسٹ، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اور ایم زاہد افضل بطور ٹریننر قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 30 جون سہہ پہر تک کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے۔

تعارف: newseditor