رواں سال بجٹ میں مختص 331 ملین روپے کے تمام فنڈز خرچ کردیئے گئے.مراد علی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔وزیراعظم عمران خان کے پروگرام کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے لئے 2020-2021 کے لئے مختص 331 ملین روپے کے تمام فنڈز استعمال میں لائے گئے اور اب نئے بجٹ کے فنڈز سے باقی منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے.

پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق 30 جون 2021 تک 151 پلے گرائونڈز مکمل کر لئے جائیں گے گزشتہ سال کے بجٹ میں ایبٹ آباد میں 1631000 ملین روپے ‘بونیر کیلئے 320000 ملین روپے ‘چترال لوئر کیلئے 22290 ملین ‘اپر چترال کیلئے 24449500 ملین’دیر لوئر 11,570,265 ملین ‘ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے 4,150,000 ملین ‘ہری پور کیلئے 44,409,000 ملین ‘خیبر کیلئے 18,910,000 ملین روپے’کوہاٹ کیلئے 50000 ‘لکی مروت کیلئے 6,930,000 ملین روپے ‘ملاکنڈ کیلئے 12,351,000 ملین ‘مردان کیلئے 24,258,000 ملین ‘نوشہرہ کیلئے 7,580,000 ملین روپے ‘پشاور کیلئے 168,902,200 ملین روپے ‘سوات کیلئے 13,860,000 ملین روپے ‘ٹانک کیلئے 1,000,000 ملین اور سائوتھ وزیرستان کیلئے 7,260,000 ملین روپے رکھے گئے تھے.انہوں نے کہا کہ بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں سے 150 سے زائد مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ 30 جون تک مکمل ہونیوالے منصوبوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی ‘ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے ٹیم کے ہمراہ بنوں میں جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ان کے ہمراہ آر ایس او بنوں انور کمال برکی بھی موجود تھے ٹیم نے بیڈمنٹن ہال کا دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا’


ٹیم نے پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں بیڈمنٹن ہال اور کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا بیڈمنٹن ہال پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کرکٹ اکیڈمی پر کام اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا .ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے بتایا کہ اس وقت پچیس بیڈمنٹن ہال اور اٹھارہ کرکٹ اکیڈمیوں پر کام جاری ہے جس میں سے دو بیڈمنٹن ہال حال ہی میں سوات میں مکمل کر لئے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘ٹیم جلد ہی اپنی رپورٹ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کو بھجوائیں گے جس کے بعد یہ رپورٹ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور وزیراعلیٰ محمود خان کو بھی بھجوائی جائے گی ,وزیراعلیٰ محمود خان نے پہلے ہی پی ایم یو کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین پلاننگ اور شبانہ روز محنت سے تمام فنڈز استعمال کئے گئے ہیںجو بڑی کامیابی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور دیگر منصوبے بھی وقت پر مکمل کئے جائیں گے.

تعارف: newseditor