دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے پاکستان سے 58 مرد اور 8 خواتین کرکٹرز کی رجسٹریشن

انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس ہونے والے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے پاکستان سے 58 مرد اور 8 خواتین کرکٹرز کی رجسٹریشن کی ہے۔مینز ہنڈرڈ میں شاہین آفریدی،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ایک لاکھ پانڈ کی کے ریزرو پرائس کے ساتھ جب کہ محمد عامر، حارث رف اور نسیم شاہ کو 60 ہزار پانڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے، پاکستان کے شاداب خان کو برمنگھم فونیکس کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا تھا۔

 

 

 

مینز ہنڈرڈ ڈرافٹ کیلئے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کی 50 ہزار، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 40 ہزار پانڈ طے کی گئی ہے۔پاکستان کے دیگر کھلاڑی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں بغیر کسی ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہیں، بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ پلیئرز میں ابراراحمد، سرفراز احمد، عمر اکمل، آصف علی حیدر علی، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، عماد بٹ، محمد حسنین، محمد حارث، اعظم خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، شان مسعود، محمد نواز، عثمان قادر، رومان رئیس، وہاب ریاض، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔

error: Content is protected !!