اقبال ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ،کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ نے بھرپور شرکت.

 

 

اقبال ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ،کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ نے بھرپور شرکت کی
لیاری ٹاﺅن چیئرمین ناصر کریم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسو سی ایشن اور لیاری ٹاﺅن کے اشتراک سے استاد علی محمد عمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری ٹاﺅن میں علاقمہ اقبال ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

جس میں کراچی ڈویژن کے تمام کلبوں نے شرکت کی۔ فائنل ڈے پر لیاری ٹاﺅن چیئرمین ناصر کریم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ممبر ٹاﺅن کمیٹی، کراچی باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر رسول بخس بلوچ، جنرل سیکریٹری عبدالرزاق،

صدر سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ اور سابق انٹرنیشنل باکسرزشیر محمد، محمد رستم،مراد بخش اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔

مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں30 کے جی میں محدم انیس نے محمد زمان کو3-0سے32 کے جی میں ابراہیم نے عاصم کو2-1سے،34 کے جی میں ایاز راجہ نے سیف اللہ کو2-1سے،36 کے جی میںنور حسن نے مرتضی کو2-1سے،44 کے جی میں گل محمد نے محمد احسان کو3-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا

جبکہ گرلز کے مقابلوں میں32 کے جی میں حفظہ نے اقصیٰ کو2-1سے،34 کے جی میں بختاور نے ناہید کو2-1سے،36 کے جی میں لائبہ نے انجم سجادل کو2-1سے،38 کے جی میں عائشہ نے صلوہ کو3-0سے،40 کے جی میں گل جبین نے عائشہ کو 2-1سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا،

مہمان خصوصی ناصر کریم نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آج اس ایونٹ میں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جن باکسرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ وہ سب قابل مبارکباد ہیں اس بات سے قطع نظر کہ کونا جیتا اور کون ہارا،

ہمارا ادا ٹاﺅن میونسپل کمیٹی لیاری بھر میں باکسنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا تاکہ نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کر مواقع ملتے رہیں

بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

 

 

error: Content is protected !!