پشاور(مسرت اللہ جان)پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تعینات کئے جانیوالے دو فزیوتھراپسٹ کیلئے علیحدہ کمرے کا انتظام نہ ہوسکا ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے کھلاڑیوں کی سہولت کے پیش نظر دو فزیوتھراپسٹ تعینات کئے ہیں تاہم انہیں چھوٹا کمرہ دیا گیا ، گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے چھوٹے کمرے کے پیش نظر انہیں الگ کمرہ دینے کی ہدایت کردی ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں واقع کمرہ دینے کی منظوری دیدی تاہم کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے جن کے پاس پہلے ہی سے ایک کمرہ الاٹ ہے نے دوسرے کمرے پر بھی قبضہ جماتے ہوئے فزیوتھراپسٹ کو جگہ دینے سے انکار کردیا اور ایڈمنسٹریٹر کو ٹھینگا دکھا دیا، عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں چند مخصوص افراد کو کھیلوں کی کوریج کیلئے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جگہ فراہم کی گئی تھی اور یہ صرف کوریج کیلئے تھی تاہم اب کمرہ پرقابض ہونے کے بعد متعلقہ افراد دوسرے کمرے پر بھی قابض ہوگئے ہیں. اس سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید سمیت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تمام اہلکار متعلقہ افراد کے سامنے کمزور ہیں اور اپنے فزیوتھراپسٹ کیلئے بھی جگہ نہیں دے سکتے.