الشمش اسکول کرکٹ ٹیم کے ٹراٸلز مکمل ہو گئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) اشمش اسکول گلشنِ حدید کرکٹ ٹیم کے ٹراٸلز گزشتہ روز مکمل ہوگۓٹراٸلز میں اشمش اسکول کے بچوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ٹراٸلز کی نگرانی کراچی اور گلشن حدید کے ممتاز اسپورٹس آرگناٸزر اورمختلف ڈپارٹمنٹ کے میجر اور معتعدد کھلاڑیوں کے سپورٹر عتیق احمدنے کی جبکہ سلیکٹر کے فراٸض پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فرسٹ کلاس کرکٹر اعجاز احمد نے انجام دیٸے۔

اس موقع پر معروف اسپورٹس پیٹرن اور سبربراہ الشمش اسکول گلشن حدید عمیر شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے ا۔نتہا خوشی ہوٸ ہے ٹراٸلیز میں ہمارے اسکول کے بچوں نے بڑے جوش خروش سےحصہ لیا ہے اور ٹیمم مینیجرعتیق احمد اور کوچ اعجاز احمد کے مطابق ٹراٸلز میں کرکٹ کاحیرت انگیز ٹیلنٹ ملا جو آگےچل اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرے گا۔ عمیر شاہد ہے مزید کہا کہ ٹیم بنانے کا مقصد  اسکول کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور گراس روٹ لیول پر نۓ ٹیلنٹ کو تلاش کرناہے

مجھے امید ہے ہماری طرح گلشن حدید کے دیگر اسکولز بھی اپنی اپنی کرکٹ ٹیمیں بناٸیں گے تاکہ اسکول کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ممکن ہو، انھوں کہا کہ منتخب کردہ ٹیم باقاٸدگی سے پرہکٹس اور انٹر اسکول اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرے گی ، میں امید کرتاہوں اور انتہاٸ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری اسکول کی ٹیم تجربہ کار میجر اور بہترین کوچ اعجاز احمد کی موجودگی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 

error: Content is protected !!