سابق کوچنگ مکی آرتھر نے پی سی بی سے وقت مانگ لیا

مکی آرتھرنے کوچنگ ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ گزشتہ روز9 فروری کو ختم ہو ہو گیا ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔خیال رہے کہ عمر گل کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے اور عمر گل کی کوچنگ میں افغانستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 تک شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔

error: Content is protected !!