پاکستان بورڈ نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے 12 رکنی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( ) پاکستان بورڈ نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے 12 رکنی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور منتخب ٹیم 27 جون سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ شرکت کرے گی۔


گذشتہ روز بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور پور کے چیئرمین ڈاکٹر مظہر سعید نے بارہ رکنی پاکستان بورڈ کی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میںزوہا ثاقب، ازنشا حافظ، کائنات صابر، سویرہ شفیع، سنیہا عرفان، خدیجہ مختار، انزل اشفاق، مشکان خان، سمعیہ ظفر، مریم خالد، طیبہ ذوالفقار اور عریج فاطمہ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ایک روزہ ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے اور سلیکشن کمیٹی میں راولپنڈی بورڈ سے میڈم ثوبیہ سلطانہ چوہدری اور چوہدری عامر افضل، بہاولپور بورڈ سے رائو عمر حیات اور فیڈرل بورڈ سے میڈم فوزیہ معروف شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بورڈ کی ٹیم قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔

تعارف: newseditor