قومی کرکٹ سکواڈ برمنگھم پہنچ گیا

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا، جو وہاں سے ڈربی کے لیے روانہ ہوگا۔

ڈربی پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

انگلینڈ میں 3 روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ہی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

قومی اسکواڈ اس کے بعد 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor