ترکمانستان نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ جیت لیا
جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس کے دوران ترکمانستان نے بھی اپنی اولمپک تاریخ کا پہلا تمغہ جیت لیا ہے، ترکمانستان کی جانب یہ تمغہ ان کی خاتون ویٹ لفٹر پولینا گریووا نے خواتین کے 59 کلوگرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے دوران جیتا،اس سے قبل آج تک ترکمانستان اولمپک میں کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، اس کامیابی پر ترکمانستان کی خاتون ویٹ لفٹر پولینا کا کہنا تھا کہ میرے لئے اچھی بہت بڑی خوشی کا دن ہے
ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی اپنی جگہ ہے کہ میں یہاں پر چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہوں مگر میرے لئے اس سے بڑھ کر یہ خوشی اہم ہے کہ آج میرے ملک نے میری وجہ سے اولمپکس میں پہلا تمغہ جیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام مداحوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری کامیابی کیلئے میرا حوصلہ بڑھایا آئندہ مقابلوں میں اس سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔