اسکیلرز ایجوکیشن کے تعاون سے الصغیر ہاکی کلب میں ہاکی اسکلز اور فٹنیس پروگرام

اسکیلرز ایجوکیشن کے تعاون سے الصغیر ہاکی کلب میں ہاکی اسکلز اور فٹنیس پروگرام۔جس میں اولیمپین اور انٹرنیشنل کھلاڑی بچوں کو تربیت دے رہے ہیں ۔ کیمپ کے دوسرے دن کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین انجنیئر منور حمید مہمان خصوصی ، جبکے انکے ہمراہ شرجیل شاہ سیکرٹری اطلاعات کراچی پرائیویٹ اسکولز اعزازی مھمان تھے ۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا اور سینئر کھلاڑی مببشر مختار نے مھمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

تقریب کا اغاز اللّه کے بابرکت نام سے ہوا ۔ تلاوت کی سعادت سمیر پاشا کو حاصل ہوئی کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا عظمت پاشا نے کہا کہ مستقبل میں نارتھ کراچی کے اسکولوں میں ہاکی کے فروغ کے لئے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح کلب ہاکی بھی فروغ پاۓ گی ۔شرجیل شاہ نے جلد اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ جس میں کلب کے ساتھ معاہدہ کیا جاےگا ۔


کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انٹرنیشنل کھلاڑی مببشر مختار نے خاص طور پر اسکیلرز ایجوکیشن کی C.E.O ڈاکٹر کرن ھاشمی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ مستقبل میں بھی اسکیلرز ایجوکیشن کے ساتھ ملکر مزید پروگرام ترتیب دینگے ۔

error: Content is protected !!