اکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ میں تیسرے روز بھی دو مزید میچوں کا فیصلہ

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ )قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگرپاکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ میں تیسرے روز بھی دو مزید میچ جوکہ مسلم چمن اور لائیلپور فٹبال کلب فاتح جبکہ پاکستان نیوی اور سوئی نادرن گیس لاہور کو شکست کا سامنا تفصیل کے مطابق پہلا میچ پاکستان نیوی اور کہ مسلم چمن کے درمیان ہوا جوکہ سخت مقابلے کے بعدچمن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیامیچ کا واحد گول فرید اللہ نے کیادوسرا میچ لائیلپور فٹبال کلب اورئی نادرن گیس کرکے درمیان ہواجوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد لائیلپور فٹبال کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت لیا

چمن اور ئیلپور فٹبال کلب نے اپنے میچز جیت کر تین قمیتی پوائنٹس اور تیس ہزار بونس حاصل کیا۔ جیتنے والی ٹیموں کو بیس بیس ہزار ملے فیفا ریفریز احمد روف،دلاورخان،محبوب علی،ماجد خان میچ کمشنر شفاعت حبیب، رانا مشتاق نے میچ سپر وائز کیا مہمانان خصوصی ڈی او سپورٹس عدنان نعیم اور امیراللہ شیخ تھے اس موقع پر رانا نوید اکرم،میاں جاوید قریشی،رانا باقر علی،عارف محمود،آصف لاہوری،شفقت رحمن سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی چیمپین شپ کا آج ایک میچ ہما کلب اسلام آباد اور کراچی یونائییٹیڈ کے مابین ہوگا۔ آخر میں ملک صلاح الدین ڈوگرپاکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جسمیں محرم الحرام کے احترام میں 9,10محرم کو ایونٹ بند ہوگااور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!