اسلام آباد،(سپورٹس لنک رپورٹ) سجاد شاہ نے آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز میں میدان مار لیا، ایونٹ میں علی سوریا اور احمر سلڈیرا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اعجاز الرحمن چوتھے نمبر پر رہے،
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ائیر کموڈور ریٹائرڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گذشتہ روز لیژر سٹی باﺅلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ماسٹر سنگلز کے فائنل ایونٹ میں سجاد شاہ نے کامیابی حاصل کرلی، ایونٹ میں علی سوریا اور احمر سلڈیرا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اعجاز الرحمن چوتھے نمبر پر رہے، ڈیف مینز کے مقابلوں میں قاسم اسد نے فتح حاصل کی جبکہ اعظم خان اور عامر شاہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈیف خواتین کے مقابلوں میں زہرہ عامر نے پہلی، معیزہ نے دوسری اور عصمت آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹرسکول ایونٹ میں ایازالرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عرج اور واجد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، انٹر یونیورسٹی ایونٹ میں عادل بشیر نے کامیابی حاصل کی جبکہ سعد نے دوسری اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایمچور ایونٹ میں حیدر نے میدان مار لیا جبکہ بلبو اور انیب بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، لیڈیز ایونٹ میں روشی نے پہلی، روزینہ نے دوسری اور نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم ایونٹ میں کراچی لائینز نے کامیابی جبکہ ہینٹر نے دوسری اوروارئیرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میڈیا ایونٹ میں شاکر عباسی نے پہلی، رضوان نے دوسر ی اور زاہد فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی،