ریلوے انٹر ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ: ملتان اور کراچی کی جیت

ریلوے انٹر ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ملتان اور کراچی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے ریلوے مغلپورہ ورکشاپش ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن فٹ بال ٹورنامنٹ کاا فتتاح مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس راحت مرزا نے کیا۔ ان کے ہمراہ سپورٹس آفیسرز عاصم تسنیم کھوکھر اور ویلفیئر سپورٹس آفیسر ورکشاپ ڈویژن شہزاد بھی موجود تھے۔

ریلوے گریفن گراﺅ نڈ میں کھیلے جارہے ریلوے انٹر ڈویژن فٹ بال ٹورنامنٹ میں والٹن ریلوے اکیڈمی ،لاہور ڈویژن ،مغلپورہ ورکشاپش،ملتان ، پشاور اور کراچی ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ملتان اور پشاور ڈویژن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجو ملتان ڈویژن نے پانچ کے مقابلے میں صفر سے جیت لیا۔ملتان کی ٹیم کے اسٹرائیکر نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کا دفاع پاش پاش کرتے ہوئے پانچ گول اسکور کئے ۔جبکہ پشاور کی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان نے خصوصی طور پر یہ میچ دیکھا اور ملتان کی فتح پر کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ریلوے انٹر ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کراچی نے والٹن ریلوے اکیڈمی کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی ۔ڈائریکٹر جنرل والٹن ریلوے اکیڈمی سبین اللہ خان نے خصوصی طور پر یہ میچ دیکھا۔

error: Content is protected !!