شعیب اختر پرانے دوست ہیں، ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، محمد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے کٹھ پتلی چیف سلیکٹر کہے جانے پر ردعمل دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر میرے پرانے ساتھی ہیں، ان سے کافی گہری دوستی ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان کی اس بات پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی اپنی رائے ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ وہ ہر مرتبہ درست ہوں۔

error: Content is protected !!